ابنا: اس احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جعفر سبحانی اور دیگر مقررین نے کہا کہ گلگت کے بعد حکومت کی نا اہلی کا ایک اور مظاہرہ خیرپور میں کیا گیا جہاں دہشتگردوں کو پہلے آزاد چھوڑا گیا پھر مومنین کو حراساں کیا جا رہا ہے اور شہر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔
یہ مذموم حرکتیں لبیک یا حسین (علیہ السلام) کو ناکام بنانے کی کوششیں ہیں جس میں کالعدم دہشتگرد تنظیم اور انتظامیہ برابر میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاص منصوبہ کے تحت حالات خراب کیئے جارہے ہیں۔
واضح رہے شیعہ علماء کانفرنس کی طرف سے 29 مارچ کو خیرپور میں لبیک یاحسین ع کانفرنس کا انعقاد کیا جانا تھا جسے رکوانے کیلئے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ٹھیک اسی جگہ اور اسی تاریخ کو لبیک یااللہ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا جس کے باعث شہر بھر میں کشیدگی بڑھ گئی۔.......
/169